نئی دہلی،2؍ مئی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے شیڈول کاسٹ (ایس سی) شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) ایکٹ کی کچھ شقوں کو ترمیم کرنے کے حکم کے خلاف مرکز اور دیگر کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی کی عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس ادے امیش للت کی بنچ نے مختلف فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ سپریم کورٹ نے گذشہ برس 20 مارچ کو متعلقہ قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم کرکے ملزم کی فوری گرفتاری پر پابندی عائد کر دی تھی۔عدالت نے ایس سی، ایس ٹی تشدد کے معاملے میں ملزم کے لیے عبوری ضمانت کاالتزام کیا تھا۔ اس سلسلے میں سیاسی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے مودی حکومت نے نظر ثانی کی عرضی دائر کی تھی۔
کچھ دیگر نظر ثانی کی عرضیا ں بھی دائر کی گئی تھیں۔ حالانکہ مودی حکومت نے قانون کو پہلے کی طرح بنانے کے لیے بل پیش کیا تھا۔ جسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے پاس کر دیا تھا۔